لاہور: ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے مبینہ غیر جانبدار رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان باقی میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔
اس معاملے پر پاکستان کو تجاویز دی گئی ہیں اور ایشین کرکٹ کونسل تنازعہ حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کھیل کا تسلسل برقرار رہے۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ میچ ریفری کے غیر منصفانہ رویے نے پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے اور اس پر سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔