ارشد اور نیرج کا ٹوکیو میں دوبارہ ٹکراؤ: کیا ہینڈشیک تنازع کی گونج دوبارہ سنائی دے گی؟

01:38 PM, 16 Sep, 2025

ٹوکیو: ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم کے درمیان مقابلے کا سنسنی خیز مرحلہ آنے والا ہے۔
پیرس اولمپکس کے بعد یہ دونوں عالمی معیار کے جیولین تھروئنگ کے کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں ہیں، اور شائقین دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا ایشیا کپ T20 میں پیش آنے والا ہینڈشیک تنازعہ ٹوکیو تک پہنچے گا یا نہیں۔

کھیل ہمیشہ سیاسی اختلافات سے بالاتر رہا ہے جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ نیرج اور ارشد کی دوستی اور مقابلہ بھی اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے، تاہم سیاسی کشیدگی کے بعد نیرج نے کہا ہے کہ ان کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتا، جبکہ نیرج چوپڑا عالمی چیمپیئن ہیں۔ دونوں کے مابین مقابلہ نہ صرف مہارت کا امتحان ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور بھائی چارے کی بھی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ٹوکیو میں دونوں کے علاوہ جرمن کھلاڑی جولیان ویبر بھی مد مقابل ہوں گے، اور یہ میچ نہ صرف ریکارڈز بلکہ کھیل کے اعلیٰ جذبے کو بھی سامنے لائے گا۔

مزیدخبریں