لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید متاثر ہوا ہے، لیکن ترقی کا سفر ہر حال میں جاری رہے گا۔
اوزون کے عالمی دن پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اوزون تہہ کا تحفظ انسانیت کی بقاء سے جڑا ہے۔ حکومت نے الیکٹرو بسیں، شجرکاری مہم اور گرین انرجی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔
مریم نواز نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ پنجاب دیا جا سکے۔