لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز سے ہٹا دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تقرری قبول نہیں کرے گا۔
اینڈی پائی کرافٹ کو حالیہ ایشیا کپ میں متنازع فیصلوں کے باعث شدید تنقید کا سامنا رہا، جس کے بعد پاکستان نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان آل فارمیٹ سیریز شیڈول ہے۔