اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں جاری ہیں:امریکی صدر

08:53 AM, 16 Sep, 2025

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ قطر امریکہ کا قریبی اتحادی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے امریکی کوششیں جاری ہیں اور ان اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس پر الزام عائد کیا کہ وہ یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اگر دنیا نے فوری ردعمل نہ دیا تو حماس یرغمالیوں کو قتل کر سکتی ہے۔”

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جمعہ کے روز چینی صدر سے ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کریں گے تاکہ خطے میں امن و استحکام پر مشاورت کی جا سکے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا ہے جس میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ کارروائی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ملک میں جاری مظاہروں پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بعض  مظاہرین جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، اور یہ عمل کسی بھی جمہوری ریاست میں ناقابل قبول ہے۔

مزیدخبریں