صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن پر تبادلہ خیال

10:42 PM, 16 Oct, 2025

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر پیوٹن نے اس امن کو صدیوں پرانا خواب قرار دیا اور اس پر مبارکباد دی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر پیوٹن نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے بچوں سے متعلق اقدامات کو سراہا۔

دونوں صدور نے اتفاق کیا ہے کہ اگلے ہفتے اعلیٰ سطحی مشیروں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس کی قیادت امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔ اس اجلاس میں روس-یوکرین تنازعے کے پرامن حل کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت میں صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ کل وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

مزیدخبریں