مہمند: پاک فوج نے مہمند کے علاقے میں ایک بھرپور آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر کی جانے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں فتنہ الخوارج کے 50 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس کارروائی کی گئی، جس سے دہشت گردوں کو سنگین جانی نقصان پہنچا۔ پاک فوج نے اس حملے کو بروقت ناکام بنا کر امن و سلامتی کو یقینی بنایا۔
سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیز فائر کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی، لیکن ان کی سازش کو مؤثر کارروائی سے خاک میں ملا دیا گیا۔