کیلیفورنیا: امریکی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 2023میں ٹائٹینک کے ملبے کی سیر کو جانے والی ٹائٹن آبدوز کی تباہی ناقص ڈیزائن اور غفلت کا نتیجہ تھی، امریکی رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ کاربن فائبر سے بنی یہ آبدوز دباؤ برداشت کرنے کے معیار پر پوری نہیں اتری، اور کمپنی OceanGate نے مکمل جانچ کے بغیر اسے استعمال کیا۔
نتیجتاً آبدوز دھماکے سے تباہ ہو گئی ۔ اس حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں پاکستانی نژاد شہزادہ داؤد اور ان کا نوجوان بیٹا بھی شامل تھے۔