جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے:عظمیٰ بخاری

03:18 PM, 16 Oct, 2025

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن مذہبی جماعتوں کو دہشتگرد قرار دیا، آج انہی کے لیے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق خیبر پختونخوا بدترین گورننس، کرپشن اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس صرف حکومتیں گرا کر انتشار پھیلانے کا ایجنڈا بچا ہے۔

مزیدخبریں