پنجاب میں ڈرون کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف

11:37 AM, 16 Oct, 2025

لاہور : پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کو قابو پانے کے لیے پہلی بار ڈرون سرویلنس کا نظام متعارف کرایا ہے، جس سے بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق، موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں چھوڑ رہے تھے، 34 بھٹے نان فنکشنل یعنی بند تھے، اور صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکل رہا تھا۔ ای پی اے فورس 24 گھنٹے ان بھٹوں کی نگرانی کر رہی ہے، اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو پالیوشن پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اگر موٹروے پر سفر کرتے ہوئے کسی شخص کو کسی بھٹے سے کالا دھواں نکلتا نظر آئے، تو وہ فوراً 1373 پر اطلاع دے سکتا ہے، جس پر ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای پی اے فورس کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جذبہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں