مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ٹرمپ

02:35 PM, 16 Oct, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش نہیں تھے کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر اب یہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔

چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے چین کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے۔

حماس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرنی ہوگی اور وہ چاہتے ہیں کہ حماس غیر مسلح ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے امریکہ کو اپنی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پیوٹن کو یوکرین کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اب تک وہ 8 جنگوں کو روکنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ان سے کہا تھا کہ "میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں"، اور دونوں ممالک جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران سات طیارے گرا دیے گئے تھے۔

مزیدخبریں