صدر زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کیا، اردن کے بادشاہ نے  بھی صدر کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دے دیا

07:03 PM, 16 Nov, 2025

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ دیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یہ ایوارڈ شاہ عبداللہ دوم کو پیش کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری نے بھی شرکت کی۔

دو طرفہ احترام اور دوستانہ تعلقات کے اظہار کے طور پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی صدر آصف علی زرداری کو اردن کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں