پاکستان کے لیے 212 رنز کا ہدف، تیسرے ون ڈے میں سری لنکا آؤٹ 211 پر

06:23 PM, 16 Nov, 2025

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے 211 رنز بنا کر اننگز ختم کی، جس کے جواب میں پاکستان کو 212 رنز کا ہدف حاصل ہوا۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48، کوشال مینڈس 34 اور کامل مشارا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے بولرز میں محمد وسیم جونیئر نے 3، جبکہ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ شامل ہیں۔ حسیب اللہ تیسرے ایک روزہ میچ میں وکٹ کیپر کے طور پر میدان میں اترے۔

سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں قیادت کوشال مینڈس کر رہے ہیں، اور ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی ہوئی ہے، پہلے ون ڈے میں 6 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے کامیابی کے بعد گرین شرٹس نے سیریز اپنے نام کی ہے۔

مزیدخبریں