فتح اللہ کی جانب سے ہے، پاکستان نے مسلط کردہ جنگ کا واضح جواب دیا: فیلڈ مارشل عاصم 

04:45 PM, 16 Nov, 2025

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ صورتحال میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس فتح پر اپنے رب کی شکر گزار ہے اور یہ کامیابی کسی فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ممکن ہوئی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی جائے تو پھر جواب بھی اسی انداز میں دیا جاتا ہے جیسا مئی میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے تقاضے پورے کرنا ان کا آئینی اور دینی فریضہ ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ اللہ پر بھروسہ کرنے والی قوم کو کوئی طاقت زیر نہیں کرسکتی۔ "اللہ پر توکل کے ساتھ پھینکی گئی مٹی بھی دشمن کے خلاف میزائل بن جاتی ہے"، انہوں نے کہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر قومی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں