لیبیا کے ساحل پر دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک

01:22 PM, 16 Nov, 2025

لیبیا : لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جا رہی دونوں کشتیوں نے سمندر میں الٹنا شروع کر دیا۔

پہلی کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 افراد کی موت ہوگئی۔ دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے، جن میں بیشتر مصری اور سوڈانی تھے۔ لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے 91 افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

لیبیا گزشتہ کئی سالوں سے افریقہ اور ایشیا کے تارکین وطن کے لیے یورپ تک پہنچنے کا ایک اہم راستہ بن چکا ہے۔ تاہم، سمندر کے ذریعے یہ سفر اکثر خطرناک ثابت ہوتا ہے، کیونکہ تارکین وطن خستہ حال کشتیوں پر سوار ہو کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، اور ایسے حادثات میں کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

مزیدخبریں