محسن نقوی کا غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت ایکشن، لاہور ایئرپورٹ پر اچانک دورہ

11:26 AM, 16 Nov, 2025

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر رش اور سست رفتار عمل دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو فوری طور پر مسافروں کے پراسیس میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران دونوں وزیروں نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات کی اور ان سے امیگریشن کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے پروٹیکر اسکیم کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کی دستاویزات کی جانچ بھی کی۔ ایک مسافر کو اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے سفر سے روک لیا گیا، جس پر وزیر سالک حسین نے فوری انکوائری کا حکم دیا۔

اسی دوران، ایک اور کیس میں ایف آئی اے کے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک مسافر کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجا جا رہا تھا، مگر ایئرپورٹ کے امیگریشن عملے نے اسے بروقت روک لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان کیا اور ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا وعدہ کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ "کسی بھی مسافر کو بغیر مکمل دستاویزات کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔" وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے بھی اس بات کو یقین دہانی کرائی کہ پروٹیکر اسکیم کے تحت جانے والے مسافروں کی تمام دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔

مزیدخبریں