ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

01:59 PM, 16 Nov, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کی موجودگی رہے گی، جو خاص طور پر رات کے وقت محسوس ہوگی۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال سنگین ہوچکی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 340 تک پہنچ چکا ہے، جسے صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لاہور دنیا کے دوسرے سب سے آلودہ شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی سرد اور مرطوب موسم رہے گا۔ پشاور میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک بھر میں خشک موسم رہا، مگر پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ فضائی آلودگی کی صورتحال لاہور میں خاص طور پر سنگین رہی۔

مزیدخبریں