میکسیکو میں جین زی گروپ کا احتجاج، عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائی گئی

03:52 PM, 16 Nov, 2025

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں جین زی گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بدعنوانی اور عدم تحفظ کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے، جو مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد میکسیکو سٹی میں صدارتی محل کے باہر جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے سکیورٹی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران سڑکوں پر تشویش ناک مناظر دیکھے گئے۔

جین زی گروپ نے میکسیکو کے 50 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے، جن کا مقصد حکومت کی بدعنوانی اور عوامی تحفظ کے مسائل کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ حکومت نے ان مظاہروں کو سیاسی مقاصد کے تحت بیرونی فنڈنگ سے ہونے والے احتجاج قرار دیا ہے۔

یہ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کو قتل کر دیا گیا، جو جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دے چکے تھے۔ اُروپان کے شہر کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا، جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا اور گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

جین زی ایک عالمی نوجوان تحریک ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، بدعنوانی کے خاتمے، سیاست میں طبقاتی اجارہ داری کے خاتمے اور جنس و نسل کے فرق کو ختم کرنا ہے۔

مزیدخبریں