ملک کی ترقی،خوشحالی اورامن کے لئے حکمرانوں،سیاستدانوں،لیڈروں اورعوام کاباہمی اتحادواتفاق ویسے بھی ضروری ہے لیکن جب پردے کے پیچھے بھارت جیسامکاراورمودی جیسا عیاردشمن کھڑاہوتوپھرآپس میں یہ اتحادواتفاق لازم ہی نہیں بلکہ فرض بھی ہوجاتاہے۔دس مئی کوپشت پرپڑنے والی لات مودی اورمودی کے یاراتنی جلدی اورآسانی کے ساتھ بھول جائیں گے یہ ممکن ہی نہیں۔جن کے شریرسے شراوردماغ سے فساد ابل رہاہو ایسوں کے بارے میں یہ کہناکہ وہ دس مئی جیسے سرپرائزکے بعداچھے اورانسان کے بچے بن کر آرام سے بیٹھ جائیں گے ہمارے خیال میں سوچنابھی گناہ ہے۔ جن کی ساری زندگیاںپڑوس میں آگ لگانے اورخون کی ندیاں بہانے میں گزری ہوں وہ بھلااب آرام سے کیسے بیٹھیں گے۔؟ کشمیر کا ذرہ ذرہ اس بات کاگواہ ہے کہ بھارت امن دینے اور دیکھنے والاملک نہیں۔ کشمیر ہو یا پاکستان بھارت نے ہرجگہ ہمیشہ امن کوتباہ اور برباد کرنے کاکاروبارکیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک میں حالیہ دہشت گردی اوربدامنی یہ بھارت کے اسی کاروبارکی ایک کڑی معلوم ہورہی ہے۔ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کھل کر یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ دس مئی کے زخم چاٹتے چاٹتے بھارت اب پاکستان کے خلاف مکمل طور پر باؤلا ہوچکاہے اسی وجہ سے وہ یہاں پھرسے ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے امن تباہ کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔مطالعہ پاکستان اوردوقومی نظریہ پڑھنے والے بچے بچے کو پتہ ہے کہ بھارت نے اس ملک میں پہلے کیا کیا اور یہ اب کیاکررہاہے لیکن افسوس ہماری سیاسی قیادت اور اکثر سیاستدانوں کوبھارت کی اس مکاری اور عیاری کا احساس تک نہیں۔ادھرمودی اورمودی کے یاردس مئی کے زخم بھرنے کے چکرمیں ہیں اورادھرہمارے یہ صاحبان سیاست سیاست کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ایک بات سب کویادرکھنی چاہئیے کہ ملک میں سیاست اورحکومت تب ہوگی جب امن ہوگا۔اللہ نہ کرے اگرملک میں امن نہ ہوتوپھرہرموقع پریہ سیاست سیاست کھیلنے والے سیاست کہاں کریں گے۔؟ حکومت،جمہوریت اورسیاست اپنی جگہ لیکن ملک ان سب سے پہلے ہے۔اس لئے ملک میں امن کے قیام کے لئے مسلم لیگ ن سے لیکر پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے لیکرجے یوآئی وجماعت اسلامی تک سب کے لیڈروں اور سیاستدانوں کوایک اورنیک ہوناچاہئیے۔بھارت کے مودی چھ مہینوں سے دس مئی کے زخم چاٹ رہے ہیں۔یہ زخم اتنی جلدی اورآسانی کے ساتھ بھرنے والانہیں۔پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کی پشت پرلات مارکرمودیوں کی طاقت اورغرورکے جومینارگرائے ہیں اس کاغم سوسال بعدبھی ان کے دل اوردماغ سے نہیں نکلے گا۔دس مئی کے بنیان مرصوص سپیشل سرپرائزکے بعدبھارت میں پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آنے کی ہمت اورجرات تونہیں اس لئے اس نے عادت وروایت کے مطابق پیٹھ پیچھے وارکرنے شروع کردیئے ہیں۔ایسے حالات میں جب بھارت دس مئی کے بدلے کے لئے اندراندرسے ہانڈی کی طرح ابل رہاہے اور ساتھ افغان حکمران بھی ہماری مہربانیاں اور ڈھیروں احسانات فراموش کرنے پرتلے ہوئے ہیں تو ایسے میں وقت اور حالات کا تقاضا یہ ہے کہ تمام ترذاتی وسیاسی اختلافات کوپس پشت ڈال کرملک کی بقائ،سلامتی اورتحفظ کے لئے مودی اور مشرق سے مغرب وشمال سے جنوب تک مودی کے تمام یاروں کے خلاف ایک اوربھائیوں کی طرح متحد ہو جایا جائے۔ یہ ملک صرف ن لیگ یاپیپلزپارٹی کانہیں جتنااس ملک پر حق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کاہے اتناہی یہ ملک عمران خان،مولانافضل الرحمن اورحافظ نعیم کابھی ہے۔ ہمارے حکمران، لیڈر اور سیاستدان امن کے سائے میں بے شک سیاست سیاست کھیلتے رہیں لیکن خداراجب ملک پربدامنی کے خطرات منڈلا رہے ہوں اورملک وقوم کاازلی دشمن باؤلے کتے کی طرح منہ کھولے سامنے غرغرارہاہوایسے میں یہ سیاست کوایک سائیڈ پر کر کے صرف اورصرف ملک کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑیں۔اس ملک کاتحفظ اوردفاع صرف افواج پاکستان پرنہیں بلکہ اس ملک میں رہنے اورجینے والے ہرفرداورشخص پرفرص ہے۔ہمارے آباؤاجدادنے حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں آگ وخون کے دریا عبور کر کے اس ملک کواس وقت کے مودیوں اورگاندھیوں سے آزادکرایاتھاہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پرچل کراس ملک کوامن اورانسانیت کے دشمنوں سے بچائیں گے۔پاکستان یہ ہماری آن بھی ہے، جان بھی اورشان بھی۔ہمارااللہ سے وعدہ ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پربننے والے اس ملک کے ایک ایک ذرے اورچپے کی ہم اپنی جان پرکھیل کرحفاظت کریں گے۔اس ملک کاہردشمن چاہے وہ کوئی مودی ہویاموذی وہ ہم سب کامشترکہ دشمن ہے۔اس ملک کی بقائ،تحفظ اوردفاع کے لئے ہم پہلے بھی ایک تھے اورہم آج بھی ایک ہیں۔بھارت کیااس کاباپ بھی سازشیں شروع کردیں پھربھی انشاء اللہ یہ ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے کیونکہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کاایک عظیم خواب اورعالم اسلام کے ماتھے کاجھومرہے۔
سب کاپاکستان
09:16 AM, 16 Nov, 2025