راجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ کی انفلوئنسر کے طور پر تیزی سے بڑھتی مقبولیت

07:14 PM, 16 May, 2026

لاہور: معروف وی لاگر راجب بٹ کی سابق اہلیہ ٓ ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسر کے طور پر مختصر عرصے میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ (1 ملین) سے تجاوز کر گئی ہے، جسے وہ اپنے آن لائن کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دے رہی ہیں۔

راجب بٹ سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنی توجہ مکمل طور پر سوشل میڈیا کانٹینٹ، برانڈ تعاون اور ڈیجیٹل سرگرمیوں پر مرکوز کر دی، اور حال ہی میں ایک کمرشل پروجیکٹ بھی مکمل کیا ہے۔

ان کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ متعدد صارفین نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مسلسل سرگرمی کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے تنقیدی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فالوورز میں اضافہ ان کی سابقہ وابستگی کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے ان تبصروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کریئیٹر کی کامیابی اس کی اپنی محنت، تسلسل اور کانٹینٹ کا نتیجہ ہوتی ہے۔

ایمان فاطمہ نے تاحال ان تبصروں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم ان کے مداح انہیں اس کامیابی پر مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔
 
 
 
 

مزیدخبریں