اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں ایران پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اس دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔