صنم سعید کا کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو، عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

06:13 PM, 16 May, 2026

کراچی: پاکستانی اداکارہ  صنم سعید اور ماڈل روما ریاض عالمی سطح پر مشہور Cannes Film Festival میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جہاں وہ ملکی ثقافت اور فنونِ لطیفہ کو اجاگر کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید پہلی مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں، جو ان کے فنی کیریئر میں ایک نمایاں اور اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ انہیں “South Asian Women Excellence in Cinema & Arts” کے افتتاحی اعزازی گروپ میں بھی شامل کیا گیا ہے، جو جنوبی ایشیا کی خواتین کی فلم اور آرٹس کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی سینما کی معروف شخصیت بیگم شمیم آرا کی فنی میراث کو ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

شوبز حلقوں کے مطابق اداکارہ اور ماڈل کی یہ شرکت پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک مثبت، قابلِ فخر اور اہم نمائندگی قرار دی جا رہی ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں