لاہور:کراچی پولیس کو مطلوب ہائی پروفائل منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔کیس کی تفتیش میں ہونے والی اس اہم پیش رفت کے مطابق، ملزمہ انمول عرف پنکی لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کرائے کے ایک مکان میں چھپی ہوئی تھی۔کرائے نامے کے مطابق ملزمہ نے یہ 5 مرلے کا مکان ایک شہری جہانزیب اشرف سے 11 ماہ کے لیے کرائے پر لیا تھا اور یہ معاہدہ 300 روپے والے اشٹام پیپر پر تحریر کیا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے نواب ٹاؤن کے اسی مکان پر چھاپہ مار کر ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے باقاعدہ کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا۔
منشیات فروش انمول عرف پنکی کا لاہور میں روپوش رہنے کا ٹھکانہ بے نقاب
03:43 PM, 16 May, 2026