40 ارب روپے کے اسکینڈل میں 10 مزید افسران کی معطلی، تحقیقات جاری

06:35 PM, 16 May, 2025

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کا شکار ہونے والے افسران میں ایک گریڈ 18، 3 گریڈ 17 کے افسران، 5 گریڈ 16 کے ملازمین اور ایک اسکیل 11 کا ملازم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کوہستان اسکینڈل میں اب تک سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین کو معطل کیا ہے۔ اس طرح اب تک معطل ہونے والوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے اور اہم پہلو سامنے آ رہے ہیں، جس سے یہ امکان ظاہر ہو رہا ہے کہ مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ اسکینڈل 40 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ہے، جس میں سرکاری خزانے کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ تحقیقات کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور صوبائی حکومت نے اس معاملے میں سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں