سی ایس ایس کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی توسیع، قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی

06:28 PM, 16 May, 2025

اسلام آباد: سی ایس ایس (سیول سروسز امتحان) کے امیدواروں کے لیے اہم فیصلہ، قومی اسمبلی نے سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال تک توسیع کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے یہ قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ سی ایس ایس کے امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔ اس کے علاوہ، امیدواروں کو پانچ بار تک امتحان دینے کی اجازت بھی دی جائے۔

یہ فیصلہ سی ایس ایس کے امیدواروں کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے انہیں امتحان میں شرکت کے لیے مزید مواقع ملیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اس اہم فیصلے کے بعد سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں