لاہور:لاہور سے اچھی خبر! اب بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی کیوسک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔بس ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھائیں، اور فوراً ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کریں ، پرنٹ وہیں ملے گا!۔یہی نہیں، اس کیوسک سے لرنر لائسنس۔ لوکل لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی کی جا سکے گی۔
یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہو گی، یعنی رات کے وقت بھی آسانی سے لائسنس حاصل کیا جا سکے گا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس ماہ 10 کیوسک لگائے جائیں گے، اور اگلے سال تک یہ تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔
ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس! اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
03:39 PM, 16 May, 2025