وفاقی وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات

11:42 AM, 16 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بروقت کردار ادا کر کے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا، اور یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

یہ بات انہوں نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ "دو ایٹمی ممالک کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر کو جاتا ہے، ہم ان کے مثبت رویے اور پاکستان کے لیے اچھے خیالات کو سراہتے ہیں۔" انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں