لاہور :پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے۔ ملک میں حالات بہتر ہونے کے بعد 17 مئی سے پی ایس ایل کے باقی 8 میچز دوبارہ شروع ہوں گے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔
بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کو عارضی طور پر روکا گیا تھا، لیکن پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور جنگ بندی کے بعد اب ماحول سازگار ہو چکا ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ بین ڈوارشویس، جو آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ہیں، ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔تاہم انگلینڈ کے سابق بیٹر ایلکس ہیلز اور جنوبی افریقی اسٹار وین ڈوسن بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سری لنکن بیٹر بھانوکا راجا پاکسے نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے ہامی بھر لی ہے۔