بھارت زبردستی کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے ، پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار

10:40 AM, 16 May, 2025

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت زبردستی کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور ان کی جائز جدوجہد کو طاقت سے کچل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے حالیہ پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر دو ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں ایسی قبریں ملی ہیں جو نہ تو شناخت شدہ ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ریکارڈ ہے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی فورسز لوگوں کو اغوا کر کے مار دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے یہ واضح ہوا ہے کہ بھارتی فوج پہلے کشمیریوں کو اغوا کرتی ہے، انہیں تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور پھر ماورائے عدالت قتل کر دیتی ہے۔ پاکستانی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے اور کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے خطے میں امن قائم کرنا اور مسئلے کا پُرامن حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں