"ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا، 7 ہزار اہداف تباہ": صدر ٹرمپ کا واشنگٹن میں اعلان

09:43 PM, 16 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے اہم ترین پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی عسکری ڈھانچے اور قیادت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق جنگ کے تیسرے ہفتے میں ایران اپنی دفاعی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد ایرانی حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے، ایران اب ریڈار سے بھی محروم ہو چکا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق 100 سے زائد ایرانی بحری جہاز غرق کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈرون اور میزائل بنانے کی فیکٹریاں تیزی سے تباہ کی جا رہی ہیں۔
 صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا، "ہماری طاقتور فوج نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا ہے اور حملوں میں ایرانی قیادت کا صفایا کر دیا گیا ہے۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا وہ تمام ممالک جو آبنائے ہرمز سے تیل لیتے ہیں، اب انہیں خاموش تماشائی بننے کے بجائے عملی طور پر آگے آنا ہوگا۔ ایران کی وہ کشتیاں جو سمندر میں بارودی سرنگیں (Mines) بچھا رہی تھیں، انہیں تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم اب وہاں مزید مائنز ہیں یا نہیں، اس کا علم نہیں۔ امریکی صدر نے دنیا بھر سے مطالبہ کیا کہ مختلف ممالک پورے جذبے اور تیزی کے ساتھ امریکی مہم میں مدد فراہم کریں۔

مزیدخبریں