امریکی مطالبہ مسترد: جرمنی کا ایران کے خلاف جنگی بیڑے بھیجنے سے صاف انکار

09:15 PM, 16 Mar, 2026

برلن : جرمنی نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف فوجی تعاون کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی ایسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے جو امریکہ کی اپنی شروع کردہ ہے۔
جرمن وزیر دفاع بورس پستوریئس نے صدر ٹرمپ کے مطالبے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی کشیدگی کا نیٹو (NATO) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی عسکری طاقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاجب طاقتور امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں کچھ نہیں کر سکی، تو صدر ٹرمپ ایک یا دو یورپی جنگی جہازوں سے کیا توقع رکھتے ہیں؟۔ 
جرمن چانسلر کے ترجمان اسٹیفن کونیلیوس نے برلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ  نیٹو صرف علاقائی دفاع کا اتحاد ہے، ایران کے خلاف کسی بھی فوجی تعیناتی کے لیے مینڈیٹ موجود نہیں ہے۔ ترجمان نے لبنان میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی صورتحال بدتر ہو جائے گی۔ جرمنی فریقین کے درمیان فوری مذاکرات کا حامی ہے۔

مزیدخبریں