عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی: وزیراعظم کا وفاقی ملازمین کے لیے بڑا ریلیف

07:57 PM, 16 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ملازمین کو عید کی تعطیلات سے قبل تنخواہیں ادا کر دی جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر 2026 کے پیشِ نظر ملازمین کی سہولت کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی وقت سے پہلے یقینی بنائی جائے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کو عید کی تیاریوں اور خریداری میں مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔
وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوتے ہی وفاقی وزارتوں اور متعلقہ محکموں نے ادائیگیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (AGPR) اور وزارتِ خزانہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ عید کی چھٹیوں کے آغاز سے پہلے تمام ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہو جائیں۔

مزیدخبریں