کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شہرِ قائد کے لیے ایک اور بڑی سفری سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے گلشنِ معمار سے ٹاور تک نئی ای وی (EV) بس سروس شروع ہو رہی ہے۔ نیا روٹ: گلشنِ معمار تا ٹاور ہے۔سرجانی ٹاؤن، گلشنِ معمار اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی اب جدید بسوں میں سفر کر سکیں گے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ حکومت کراچی میں عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا یہ نئی الیکٹرک بسیں نہ صرف جدید سہولیات سے آراستہ ہیں بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔ مستقبل میں ایسے مزید روٹس بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
اس اقدام سے لاکھوں شہریوں کو روزانہ کے سفر میں بڑی سہولت ملے گی، جو کہ حکومت کی "گرین کراچی" وژن کا حصہ ہے۔
کراچی میں الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا کل سے آغاز
05:48 PM, 16 Mar, 2026