کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا زلزلہ آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں تاریخ کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی نفسیاتی حدیں ٹوٹ گئیں۔آج کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی صورتحال درج ذیل رہی۔
کمی: 4,687.50 پوائنٹس، اختتامی سطح: 149,178 پوائنٹس۔
صبح سے ہی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور فروخت کا رجحان غالب رہا۔ جیسے ہی سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بڑھی، بڑے سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت شروع کر دی، جس سے انڈیکس دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں پوائنٹس نیچے گر گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ "مارکیٹ اوور ہیٹ (Overheated) ہو چکی تھی اور ایک بڑی کریکشن کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم اتنی بڑی گراوٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔" ان کے بقول، شرح سود میں کمی نہ ہونے کی افواہوں اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو 'پینک' (Panic) کا شکار کیا۔
سٹاک مارکیٹ میں 'بلیک منڈے': انڈیکس 4600 پوائنٹس سے زائد ڈوب گیا
02:35 PM, 16 Mar, 2026