آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی اپیل پر عالمی خاموشی

12:56 PM, 16 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے دنیا سے مدد مانگی، لیکن زیادہ تر ممالک نے فوری کارروائی نہیں کی۔

جاپان نے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، اور کہا کہ خطرے کی شدت دیکھ کر ہی اقدام کریں گے۔ چین بھی خاموش ہے، تاہم چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ فریقین کے ساتھ رابطے بڑھا کر تعمیری کردار ادا کریں گے۔ امریکا نے بھی چین سے مدد کی درخواست کی ہے۔

برطانیہ، جنوبی کوریا اور فرانس نے بھی بحری مدد دینے سے پہلے جائزہ لینے یا انکار کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ برطانوی وزیر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیجے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں