واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے تقریباً 20 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 16 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی ہوگی، کیونکہ 2022 میں 11 ہزار اور 2023 میں 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔ دو سینئر ملازمین کے مطابق یہ برطرفیاں اگلے ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتی ہیں۔