کراچی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر کر 152,593 پر آ گیا، جب کہ پچھلے دن 153,866 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ایشیا کی دیگر مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ جاپان کا نکی انڈیکس اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ایک فیصد سے زائد گرے ہیں، جبکہ ملائیشیا کا فٹسی برسا انڈیکس بھی ایک فیصد کم ہوا ہے۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ ہوئی ہے۔