ملائیشیا: آسٹریلیا میں موجود ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا قنبری نے اپنی پناہ کی درخواست واپس لے لی اور وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوں گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اے ایف سی ایونٹ کے بعد ٹیم کی 6 ممبران کو پناہ کی پیشکش کی گئی تھی، جن میں سے 4 کھلاڑی پہلے ہی درخواست واپس لے چکی ہیں۔ اب کپتان کے بعد صرف ایک کھلاڑی پناہ کے لیے درخواست دینے کی صورت میں باقی ہے۔
آسٹریلوی حکام نے یہ پیشکش اس خدشے کے پیش نظر کی تھی کہ اگر کھلاڑیوں نے قومی ترانہ نہ گایا تو ایران میں انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیم کا باقی اسکواڈ 9 مارچ کو سڈنی سے واپس ایران کے لیے روانہ ہو گیا تھا اور اب وہ ملائیشیا میں ہیں۔