ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں ، سپریم کورٹ

12:45 PM, 16 Mar, 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کے زمرے میں نہیں آتے۔ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم کالعدم قرار دیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔

فیصلے کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں سروس ٹربیونل کا اختیار نہیں ہے۔ یہ ملازمین 2007 کے قانونی فریم ورک اور رولز کے تحت کام کرتے ہیں، اور 2021 کی ترمیم کے بعد بھی یہ محکمہ قانونی طور پر آزاد ہے۔

یہ معاملہ ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل کی محکمانہ کارروائی کے خلاف دائر درخواست سے متعلق تھا، جس پر سروس ٹربیونل نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ حکومتِ پنجاب کا موقف تھا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین مخصوص قانونی ڈھانچے کے تحت پبلک سرونٹس ہیں۔

مزیدخبریں