طالبان کا بیان باجوڑ حملے کو چھپانے کی کوشش ہے ، وزارت اطلاعات

11:19 AM, 16 Mar, 2026

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان باجوڑ میں شہریوں پر حملے کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ ضلع باجوڑ میں طالبان کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

وزارت نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں اور پاکستان طالبان کی تیار کردہ جعلی تصاویر یا ویڈیوز پر اعتماد نہیں کرتا۔ طالبان کے سرکاری چینلز کے جھوٹ کو اندر اور باہر سب دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ حملہ سرحد پار سے کیا گیا تھا اور 4 عام شہری اس میں شہید ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں