ٹرمپ نے نیٹو کو ایران میں تعاون نہ کرنے پر خبردار کردیا

09:57 AM, 16 Mar, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف امریکا کی مدد نہیں کریں گے تو ان کے لیے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کو خلیج میں توانائی کی حفاظت اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، لیکن اس سے نیٹو میں اختلافات اور تناؤ بھی بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ کئی ممالک ایران کی جنگ میں براہِ راست مداخلت سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں