مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

09:38 AM, 16 Mar, 2026

لاہور : مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سورج اور بادل اپنی آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ 23 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی 84 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آئندہ چند روز میں بھی جزوی ابر آلودگی اور بارش کے امکانات کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں