ایران نے امریکی دعووں کو مسترد کر دیا، آبنائے ہرمز پر کشیدگی جاری

10:55 AM, 16 Mar, 2026

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ ختم نہیں ہوئی اور ان کے پاس وہ میزائل بھی موجود ہیں جو 2025 میں تیار کیے جائیں گے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ اگر واقعی بحریہ ختم ہو گئی ہے تو صدر ٹرمپ خود یہ ثابت کریں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر نیٹو امریکا کے ساتھ آبنائے ہرمز کھلوانے میں تعاون نہیں کرے گا تو اس کا مستقبل خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یورپ اور چین پر زور دیا کہ وہ تیل کی ترسیل کے لیے اس راستے کو کھلوانے میں مدد کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کی عدم شراکت کی صورت میں چینی صدر سے ملاقات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلا ہے، سوائے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے، اور یورپی ممالک نے ایران سے اس حوالے سے رابطہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں