نوشکی: بی ایل اے کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

04:15 PM, 16 Mar, 2025

نوشکی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ اور بارودی دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے۔ حملہ دالبندین روڈ پر کیا گیا تھا، جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں