وزیراعظم کا انسانی سمگلنگ کے خلاف عزم، ججا گینگ کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

04:13 PM, 16 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خلاف اپنی پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے کاروبار کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انہوں نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عثمان ججا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ان افسران کی ستائش کی اور انعام کے طور پر 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

عثمان ججا 2024 کے یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کا ذمہ دار تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ججا گینگ کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اس گینگ نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی تاکہ انسانی سمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں