پاکستان اور چین نے امریکا ایران مفاہمت پر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دے دیا

09:21 PM, 16 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے فہم و تفاہم پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سامنے آئی۔

گفتگو میں اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں چین کے مثبت کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں