ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل، جوہری ہتھیار قبول نہیں کریں گے: ٹرمپ

03:12 PM, 16 Jun, 2026

فرانس: جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایران معاہدے سمیت مختلف عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ان کے خیال میں ایران کے ساتھ منصفانہ ڈیل ہوئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا اور نہ ہی وہاں کوئی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر تہران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر نے معاملات کو بہتر انداز میں سنبھالا۔

مزیدخبریں