انمول پنکی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ موصول، ہزاروں رابطوں اور تصاویر کا انکشاف

01:52 PM, 16 Jun, 2026

لاہور: منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہو گئی، جس میں فون سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل مواد برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کی گئی فرانزک جانچ میں موبائل فون سے تقریباً 100 جی بی ڈیٹا ریکور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فون سے 75 ہزار سے زائد تصاویر جبکہ 13 ہزار سے زیادہ افراد کے فون نمبرز اور رابطہ معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق موبائل ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ جاری ہے، جبکہ برآمد ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کیس سے متعلق مزید شواہد اور ممکنہ روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ تفتیش کے آئندہ مراحل میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔1

مزیدخبریں