آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا خدشہ، پنجاب بھر میں موسمی الرٹ جاری

01:10 PM, 16 Jun, 2026

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ موسمی سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھیں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا جائے۔

ترجمان کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

ادھر صوبے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاہور میں بھی صبح سے بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں