معاشی بہتری کی امید، پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرے گا: محمد اورنگزیب

12:45 PM, 16 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ مالی سالوں میں عالمی مارکیٹ سے مزید بانڈز کے اجرا کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ ایران تنازع کے خاتمے کے بعد ملکی معیشت کے اہداف میں بہتری کی توقع ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور سپلائی چین متاثر ہوئی، تاہم بحالی کا عمل جاری ہے جس میں کچھ وقت لگے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایران تنازع کے اثرات کے باعث مہنگائی دوبارہ دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی تھی، لیکن موجودہ صورتحال میں بہتری آنے کی امید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد رکھا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے ٹیکس آمدن بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری میں اضافے اور مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں